ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مزدور یونین کے بھارت بند کو بھٹکل میں سی آئی ٹی یو کی حمایت؛ تحصیلدار دفتر کے باہر ہوگا احتجاج

مزدور یونین کے بھارت بند کو بھٹکل میں سی آئی ٹی یو کی حمایت؛ تحصیلدار دفتر کے باہر ہوگا احتجاج

Tue, 07 Jan 2020 20:05:58    S.O. News Service

بھٹکل:7؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)کم سے کم مزدوری، زمین، رہائش، مزدور قانون میں ترمیم، آسمان کو چھوتی قیمتیں ، مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیاں ، خانگیانہ  پالیسی ، آنگن واڑی ، گرم کھانا، آشا، گرام پنچایت، ٹرافک انشورنس، بینک ملازمین، فاریسٹ اتی کرم دار ، کانٹراکٹ مزدور، کسانوں کی منصفانہ مانگوں وغیرہ  کو حل کرنےکا مطالبہ لےکر 8جنوری کومرکزی مزدور یونین  نے بھارت بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے، اس تعلق سے بھٹکل تعلقہ سی آئی ٹی یو کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ  بھٹکل میں بھارت بند کے دوران سی آئی ٹی یو سمیت مختلف مزدور تنظیموں کی مشترکہ کمیٹی کی قیادت میں تحصیلدار دفتر کے باہر احتجاج کیا جائے گا

 سی آئی ٹی یو بھٹکل تعلقہ کمیٹی کے سنچالک پنڈلک نائک ،پشپا نائک، جئے لکشمی نائک، گجیندر شرالی، گیتا نائک اور  کومل دیواڑیگا وغیرہ نے عوام سے اپیل کی ہےکہ کے ایس آر ٹی سی ملازمین ، آٹوڈرائیورس ، ٹمپو یونین سمیت یومیہ مزدور ی کرنے والے عوام تمام مل کر اس احتجاج کو کامیاب بنائیں۔


Share: